نئی دہلی،16جولائی(ایجنسی) ترکی میں بغاوت کی کوشش کے بعد وہاں ہوئے تشدد کے پیش نظر ہندوستان نے آج ترکی کے تمام اطراف سے جمہوریت اور انتخابات کے مینڈیٹ کو حمایت دینے اور خونریزی نہ کرنے کی اپیل کی. ہندوستان نے
ترکی میں رہ رہے اپنے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی صلاح دی ہے.
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا، ہم ترکی میں ہو رہی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں.